اسلام آباد پولیس کا تھانہ گولڑہ کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

21

 اسلام آباد، 12 نومبر 2025 (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ) ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ گولڑہ کے مختلف علاقوں میں ایس پی صدر زون کی سپرویژن میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔

سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس سمیت بڑی تعداد میں نفری نے حصہ لیا، جبکہ آپریشن سے قبل تمام اہلکاروں کو مکمل بریفنگ دی گئی۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 235 افراد، 200 گھروں اور 25 دکانوں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 70 موٹر سائیکلوں اور 15 گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔ جانچ پڑتال کے دوران 47 مشکوک افراد کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے شہر بھر میں جرائم کے خاتمے کے لیے گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق شہری چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں، کیونکہ شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Comments are closed.