
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے پی بی 41 ایم ایم اے کے کامیاب رکن صوبائی اسمبلی زابد علی کی کامیابی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ میں زابد علی کی کامیابی کے خلاف میر مجیب الرحمن نے درخواست دائر کی تھی،ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن ٹریبونل نے میر مجیب الرحمن کی درخواست مسترد کی،ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف میر مجیب الرحمٰن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔عام انتخابات 2018 میں ایم ایم اے کے زابد علی کامیاب ہوئے تھے۔




