
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے سرمد علی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے سرمد علی کو تعزیتی پیغام میں کہاکہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو بلند درجات اور لواحقین کو یہ غم برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اے پی این ایس کے سیکریٹری جنرل سرمد علی کی والدہ گذشتہ روز انتقال کرگئی تھیں ۔



