گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا علامہ اقبال کانفرنس سے خطاب: خودی، جدوجہد اور امید کا پیغام
کوئٹہ، 11 نومبر 2025
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے تعمیرنو بوائز کالج میں منعقدہ علامہ اقبال کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی پیروی سے بہتر ہے کہ آپ اپنی خودی کو بلند کریں اور اپنی پہچان بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں اور علامہ اقبال کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تعمیرنو ٹرسٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
گورنر مندوخیل نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے فکر میں انقلاب برپا کیا اور انہیں اپنی روایتی سوچ بدلنے کی جرات دی۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قومی تحریک فکری رہنمائی کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، اقبال کا پیغام ہمیں اتحاد اور خودی کی یاد دلاتا ہے۔
گورنر نے ڈیبیٹ جیتنے والے مقررین کو مبارکباد دی اور شیلڈز و اسناد تقسیم کیں، ساتھ ہی نوجوانوں کو ہدایت کی کہ شاعرِ مشرق کے حقیقی پیغام کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں۔


