بلوچستان
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 11 نومبر 2025
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم جانوں پر حملہ ناقابلِ معافی جرم ہے۔
انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، ان کا کوئی مذہب اور کوئی جواز نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے لیکن پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے، دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، دہشت گردوں کو قانون اور قوتِ بازو کے ذریعے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔



