اسلام آباد میں این سی این سی فریم ورک اور گورننس ماڈل کی منظوری
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد— نیشنل کاؤنٹر نارکوٹکس کوآرڈینیشن سینٹر (NCNC2) کے آپریشنل فریم ورک اور گورننس ماڈل کی منظوری سے متعلق قومی ورکشاپ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ کا انعقاد ANF، وزارت داخلہ و کنٹرولِ منشیات، UNODC اور امریکی ادارہ INL کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس (IATF) کے تحت وفاقی و صوبائی قانون
نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔
ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید HI(M) نے افتتاحی خطاب کیا، جبکہ INL کے آسٹن ویسٹن ہوفر اور UNODC پاکستان کے ہیڈ ٹرولز ویسٹر نے بھی خطاب کیا اور ادارہ جاتی ہم آہنگی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور پائیدار بین الاقوامی تعاون پر زور دیا۔
بریگیڈیئر سید عمران علی، ڈائریکٹر انفورسمنٹ ANF، نے NCNC2 کے گورننس ماڈل، ایس او پیز، مرحلہ وار نفاذ اور ادارہ جاتی ذمہ داریوں پر بریفنگ دی۔ شرکاء کی تجاویز باہمی
مشاورت سے منظور کر لی گئیں۔
تمام اداروں نے بروقت نفاذ اور مشترکہ فالو اپ کے عزم کا اظہار کیا۔ اختتامی سیشن میں ڈی جی اے این ایف نے امید ظاہر کی کہ NCNC2 مستقبل میں ایک موثر نظام ثابت ہوگا اور بروقت ڈیٹا کے استعمال سے پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے کے مشن میں معاون رہے گا۔
Comments are closed.