اہم خبریںبلوچستان

حب سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ،8کلو اعلیٰ کوالٹی کی افیون برآمد ،دو ملزمان گرفتار

لسبیلہ(این این آئی)حب سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون 8کلو اعلیٰ کوالٹی کی افیون برآمد دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج ۔پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ اوحب سٹی پولیس تھانہ عبدالقادر شیخ نے خفیہ اطلاع پر حب کے علاقہ ساکران روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد نعیم اور محمد آصف کو گرفتار کرکے انکے کے قبضے سے 8کلو اعلیٰ کوالٹی کی افیون برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اس موقع پر ایس ایچ او عبدالقادر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان اندرونی بلوچستان سے منشیات حب اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے ایس ایچ او حب کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہیں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button