اہم خبریںپاکستان

کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی،80لاکھ کشمیری عالمی تنظیموں اور اقوام عالم کی طرف دیکھ رہے ہیں ،وزیر خارجہ

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے، 80لاکھ کشمیری عالمی تنظیموں اور اقوام عالم کی طرف دیکھ رہے ہیں ،عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کرداراداکرے ۔ منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہاکہ دس دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا گیا ،آج کے دن کی مناسبت سے میں اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے 80 لاکھ کشمیری گذشتہ 127 روز سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ذرائع مواصلات پر پابندی بدستور جاری ہے تاکہ اصل حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر، 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرو استبداد سے نجات حاصل کرنے کے لیے انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام عالم کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کرداراداکرے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button