اہم خبریںکھیل

سندھ رینکینگ ٹینس چمپئن شپ21سے 27دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائیگی

اسلام آباد (این این آئی)سندھ رینکینگ ٹینس چمپئن شپ21سے 27دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائیگی ۔سندھ ٹینس ایسو سی ایشن 21دسمبر سے 27دسمبر کو دوران ساٹھویں سندھ اسپورٹس بورڈ سندھ رینکینگ ٹینس چمپئن شپ کا انعقاد یونین کلب کراچی پر کریگی جسے سند ھ اسپورٹس بورڈ نے اسپانسر کیا ہے جبکہ ٹورنامنٹ میں پاکستان سافٹ ٹینس ایسو سی ایشن اور پیرا اسپورٹس پاکستان کا تکنیکی تعاون بھی حاصل کیا گیا ۔ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز ، لیڈیز سنگلز، جونئرز 17سنگلز، بوائز 15, 13 11, 9 اور7سنگلز ۔ مینز اور لیڈیز ڈبلز۔ سافٹ ٹینس میں انڈر 25سنگلز اور ڈبلز۔ لیڈیز سنگلز اور ڈبلز۔ جبکہ وہیل چیئر ڈبلز کے مقابلے بھی شامل کیئے گئے ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں انٹری 19دسمبر تک محمد خالد رحمانی کو واٹس ایپ نمبر 0300 3607209یا ای میل sndhtennis@gmailپر بھیجی جاسکتی ہے۔آرگانئزنگ کمیٹی میں خواجہ سعید حئی، صدر، گلزار فیروز اور خالد شمسی نائب صدور،محمد خالد رحمانی،ریفری، یمنہ ملک آرگانئزنگ سیکریٹری جبکہ سرور حسین ، فرح ریاض ارم بخاری،نادیہ رزاق،رئیسہ اشفاق،پروین اختر ، عشرت زاہرہ، عظمی وقار، عقیل شبیر، عباد سرور اور ھاشر سہیل ممبران ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button