اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی: جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والا گرفتار

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے فیض آباد ٹریفک آفس کی پارکنگ سے جعلساز مطیب الرحمان عباسی کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے متعدد جعلی ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوئے۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے بتایا کہ ٹریفک دفاتر کے باہر ویجیلینس ٹیمیں تعینات تھیں، اور ایک شہری کی شکایت پر ٹیم نے ریکی کرکے جعلسازی میں ملوث ملزم کو حراست میں لیا۔
ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے اور مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کسی کو بتائی گئی فیس سے زیادہ رقم ہرگز ادا نہ کریں اور کسی بھی بلیک میلنگ کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے فوری رابطہ کریں۔
چیف ٹریفک آفیسر نے واضح کیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس میرٹ پر کام کرتی ہے اور شہریوں کو محفوظ اور شفاف سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments are closed.