وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا انسداد بد عنوانی کے عالمی دن پر پیغام
لاہور09 – دسمبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی جرم کے ساتھ سماجی، معاشی اور معاشرتی ظلم ہے۔ روزاول سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے زیروٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔بد عنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے۔کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسران کو مزید مستعداور متحرک بنایا عوامی خدمات میں بہتری آئی ہے۔کرپشن صرف اخلاقی زوال نہیں، قوم کی ترقی کا قاتل ہے۔کرپشن نہ صرف قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گورننس کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے کے پی آئیز (KPIs) متعارف کروائے ہیں۔ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔ معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ شفافیت، دیانتداری اور میرٹ کا فروغ اجتماعی ذمہ داری ہے۔بدعنوانی کے مکمل خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کوحکومت کے ساتھ مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ اینٹی کرپشن کو آزاد ادارہ بنایا ہے جس سے ادارے میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے۔ مالی بدعنوانی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بدعنوانی کے خلاف جدوجہد حکومتوں، سول سوسائٹی، میڈیا اور ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Comments are closed.