اہم خبریںشوبز

اسٹیج ڈرامے میں بھی جدت اور اس کی سمت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ‘ نجم زیدی

لاہور( این این آئی) نامور ڈرامہ پروڈیوسر نجم زیدی نے کہا کہ آج کے اسٹیج ڈرامے میں بھی جدت اور اس کی سمت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایک ہی طرز پر پیش کئے جانے والے ڈرامے زیادہ عرصے تک نہیں چل سکتے، کچھ رائٹر زاور ہدایتکار میری اہلیہ کے لکھے ہوئے ڈراموں کو اپنے نام سے پیش کر رہے ہیں اور ہم ان کے خلاف کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم زیدگی نے کہا کہ کسی کے لکھے ہوئے ڈرامے کو اپنے نام سے پیش کرنے والوںکو شرم آنی چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف اخلاقی طو رپر بد دیانتی ہے بلکہ قانونی طو رپر غلط ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسٹیج پر ہمیشہ چیلنجنگ کردار ادا کئے ہیں کیونکہ آسان کام تو ہر کوئی کر سکتا ہے ، مجھے موجودہ اسٹیج ڈرامے کی فکر لا حق ہے اور اگر ہم نے بہتری کے لئے فوری اقدامات نہ کئے تو کہیںفلم انڈسٹری کی طرح اسٹیج ڈرامہ بھی تباہی کا شکار نہ ہو جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button