غزہ میں شدید بارشوں کے دوران بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد شہید

0

غزہ میں شدید بارشوں کے دوران بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق یہ حادثہ اتوار کی شب وسطی غزہ بے گھر خاندانوں کے لیے قائم ایک کیمپ میں پیش آیا، شہید ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں جبکہ واقعے کے بعد 5 زخمیوں کو بھی ملبے سے نکالا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ اور امدادی کارکن موبائل فون کی ٹارچز کی روشنی میں چٹانوں، ریت اور گرے ہوئے خیموں کے نیچے دبے زندہ بچ جانے والے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.