وفاقی محتسب کی عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقاد
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ علاقائی دفتر پشاور
مستوج، چترال اپر
*وفاقی محتسب کے زیر اہتمام عوامی آگاہی مہم اور کھلی کچہری کا انعقاد تحصیل مستوج، چترال اپر میں کیا گیا، جس میں شہریوں، مقامی نمائندوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔*
یہ تقریب وفاقی محتسب کے ملاکنڈ ڈویژن کے زیر انتظام منعقد ہوئی، جس میں جناب محمد مشتاق جدون، ریجنل ہیڈ پشاور، اور جناب ثناء اللہ خان، ریجنل ہیڈ سوات نے شرکت کی۔ مختلف سرکاری محکموں کے افسران بھی عوامی مسائل سننے کے لیے موقع پر موجود تھے۔
کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے بجلی، گیس، ڈاک، اور دیگر وفاقی اداروں سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔ ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب نے شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے اور عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
اس موقع پر ایڈوائزر نے کہا:
“وفاقی محتسب کا ادارہ عوام کے مسائل کے فوری اور شفاف حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ شہری بلا خوف و جھجھک اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ انصاف کی فراہمی ہر سطح پر یقینی بنائی جا سکے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ وفاقی اور صوبائی محتسب کے نظام سے فائدہ اٹھائیں تاکہ سرکاری اداروں میں جوابدہی کا کلچر فروغ پائے اور عوامی خدمت کا معیار بہتر ہو۔
اجلاس کے اختتام پر عوام کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی محتسب کا دفتر ہر شہری کے لیے کھلا ہے، جہاں شکایات کا ازالہ بلا معاوضہ اور شفاف طریقے سے کیا جاتا ہے۔
عوام وفاقی اداروں میں بدانتظامی سے متعلق اپنی شکایات براہِ راست وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس پشاور یا واٹس ایپ نمبر 03108147713 پر درج کر سکتے ہیں۔
اعزاز بشیر
میڈیا فوکل پرسن
وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس پشاور
Comments are closed.