اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع

0

قیدیوں نے بانی پی ٹی آئی کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزاروں کو بھی وہی طبی سہولیات فراہم کی جائیں جو بانی پی ٹی آئی کو دستیاب ہیں، آئین کا آرٹیکل 25 تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کا پابند بناتا ہے، جبکہ سپریم کورٹ کا حکم اب بھی نافذ العمل ہے۔

 

درخواست کے مطابق سپریم کورٹ نے 18 اگست کو بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، لہٰذا عدالت درخواست گزاروں کا علاج بھی شفا انٹرنیشنل سے کرانے کا حکم دے۔

 

دائر درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تناظر میں عمران خان کی طرز پر واٹس ایپ کے ذریعے بیرون ملک بات کرانے کا حکم بھی دیا جائے۔

 

وفاقی آئینی عدالت نے تین قیدیوں کی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف تینوں اپیلوں کو الگ الگ نمبر الاٹ کر دیا، پہلی اپیل کو 2050/2026 نمبر، دوسری اپیل کو 2051/2026 نمبر اور تیسری اپیل 2052/2026 نمبر الاٹ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.