عوام پر مہنگائی کا نیا وار! پٹرول مزید 12 روپے 90 پیسے فی لٹر مہنگا
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 12 روہے 90 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔
پٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ایک دن کے لیے 8 ستمبر تک ہو گا۔
خیال رہے وزارت پٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اضافی دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
