وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 08 جنوری:
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران وزیراعظم صوبے میں امن و امان، جاری ترقیاتی منصوبوں، حکمرانی کے امور اور عوامی فلاح سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کی صوبائی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جن میں وفاق اور صوبے کے درمیان تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت بارہا اس عزم کا اظہار کر چکی ہے کہ بلوچستان کی ترقی، استحکام اور دیرپا امن کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ صوبے کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل کے لیے مسلسل رابطہ اور عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Comments are closed.