بلوچستان میں ترقی و امن کے اقدامات پر وزیر اعلیٰ و وزیراعظم کا اطمینان
- عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
کوئٹہ، 08 جنوری 2026:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص وسائل کا سو فیصد شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا گیا ہے، جو صوبائی حکومت کی بہتر منصوبہ بندی، مالی نظم و ضبط اور مؤثر گورننس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کے تعاون اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی توجہ کے باعث کوئٹہ–کراچی قومی شاہراہ، بلوچستان میں دانش اسکولز کے قیام اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبے منظوری پا چکے ہیں جو صوبے کی سماجی و
معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی جغرافیائی وسعت، منتشر آبادی اور سیکیورٹی چیلنجز ترقی کے عمل کو پیچیدہ بناتے ہیں، تاہم صوبائی حکومت نے بحالیِ امن، عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو یقینی بنا کر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ عسکری فورمز پر بھی بلوچستان حکومت کی کارکردگی اور ترقیاتی اقدامات کو سراہا گیا ہے، جس سے صوبے میں استحکام اور ترقی کے مثبت اثرات ظاہر ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں ترقی کے فروغ، امن و امان کے قیام، سیاسی ہم آہنگی کے استحکام اور عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے مختلف شعبوں میں اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور عوامی خدمات کی فراہمی سے
متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سیکیورٹی اقدامات کے دوران 784 دہشت گردوں کی ہلاکت اور امن کی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی اور بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاح اور استحکام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔
Comments are closed.