وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا خیبر حادثے میں جاں بحق کارکن کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت

29

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

پشاور، 7 دسمبر 2025: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکن عبدالحسیب کی حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عبدالحسیب پی ٹی آئی کے جلسے سے واپسی پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوا تھا۔

وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے تین دیگر کارکنوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکن اس سانحے میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Comments are closed.