پوری دنیا پاکستانی ترقی کو تسلیم کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو کھنڈر بنایا: عطا اللہ تارڑ
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان اور پاک فوج سے خوفزدہ ہے جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دشمن پر واضح رعب ہے۔ یونین کونسل 240 شبیر چوک میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس فوج نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہو، اسے برا کہنا شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دکھائی دینے والی تعمیر و ترقی مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کا نتیجہ ہے، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہیں۔ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 12 سال میں خیبرپختونخوا کو کھنڈر بنا دیا، نہ اسکول بنائے، نہ اسپتال اور نہ یونیورسٹیاں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، مہنگائی میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حکومت کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔
Comments are closed.