صوبائی وزیر پی ایچ ای – واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے بی ایم سی کوئٹہ کا دورہ کیا

0 32

صوبائی وزیر پی ایچ ای – واسا حاجی نورمحمد خان دمڑنے بی ایم سی کوئٹہ کا دورہ کیا .

  دورہ کے موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اورسنجاوی کے سردار عزیز الرحمن دمڑ ، جہانزیب بلوچ اوردیگر مریضوں کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی. اس موقع پر ایم ایس بی ایم سی کوئٹہ عبدالغفار بلوچ ان کے ہمراہ تھے. صوبائی وزیر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے اور صفائی وستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں. صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا صحت ایک اہم شعبہ ہے عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے. صحت مند معاشرے کے قیام کیلیے ہم سب کو کردار اد اکرنا ہوگا صحت مند معاشرے ہماری بقاء کا ضامن ہے.

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.