قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب اور ناردرن کے درمیان فائنل (کل) شروع ہوگا

0 32

کراچی: قائد اعظم ٹرافی 2019 کا فائنل (کل) پیر سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔تفصیلات کے مطابق فائنل میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔رائونڈ میچز میں سینٹرل پنجاب نے دس میچز کھیل کر 133 پوائنٹس حاصل کئے اور ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی، ناردرن کی ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے تین، تین میچز میںکامیابی حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.