وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

21

کوئٹہ، 07 جنوری 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس

اجلاس میں مشیر بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام کی شرکت

صفا کوئٹہ اور کوئٹہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور مشیر بلدیات کا کوئٹہ میں صفائی کی مجموعی صورتحال پر اظہار عدم اطمینان

عوامی رائے اور صفائی کی کارکردگی جانچنے کے لیے غیر جانبدارانہ سروے کرانے کا فیصلہ

متعلقہ ذمہ داران کو صفائی کے نظام میں فوری اور مؤثر بہتری لانے کے لئے سخت احکامات جاری

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے تیز رفتار شکایتی نظام قائم کرنے کا حکم

ڈسٹ بین اور مقررہ جگہوں کے بجائے کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی اور جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ

کوئٹہ کی صفائی پر کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

صاف، صحت مند اور منظم کوئٹہ حکومت کے عزم کا حصہ ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شہر کی صفائی میں اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ کو ایک مثالی اور صاف دارالحکومت بنانے کے لیے مربوط اور ٹھوس اقدامات جاری رہیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

Comments are closed.