کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر نے ایبٹ آباد کیمپس کا دورہ، علمی اور تحقیقی ترقی پر زور دیا

31

ایبٹ آباد، 06 نومبر 25 – کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ٹی آئی، نے ایبٹ آباد کیمپس کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیمپس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک، فیکلٹی اراکین، افسران اور اسٹاف نے کیا۔

ریکٹر نے فیکلٹی، انتظامی افسران اور اسٹاف کے ساتھ تعلیمی، تحقیقی اور فلاحی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی کے لیے نئی تعلیمی جہتوں کو فروغ دینے، تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے اور تمام شعبہ جات میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے انضمام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے عملے پر تاکید کی کہ جدید تحقیق اور علوم کو اپناتے ہوئے ادارے کو عالمی معیار کی درسگاہ بنایا جائے۔ ریکٹر نے فیکلٹی اور ملازمین کے مسائل بغور سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کیمپس ٹیم کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے کی اصل طاقت اس کے لوگ ہیں۔

بعد ازاں، ریکٹر نے ایبٹ آباد کیمپس کے نئے تعمیر شدہ دہمتوڑ کیمپس کا بھی دورہ کیا اور تعلیمی ضروریات کے پیش نظر مزید اکیڈمک بلاکس کی تعمیر کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کیمپس کی توسیع کو ایک مثبت قدم قرار دیا جو مستقبل میں تعلیمی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

Comments are closed.