پاکستانتازہ ترینکشمیر

وزیر اعظم فیصل ممتاز رٹھور کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ سروسز کے آغاز پر اجلاس

مظفرآباد، یکم جنوری 2026: وزیر اعظم فیصل ممتاز رٹھور کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ سروسز کے آغاز سے متعلق ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکام نے اب تک کی پیشرفت اور انتظامی و تکنیکی تیاریوں سے وزیر اعظم کو تفصیلی آگاہی دی۔
وزیر اعظم نے عوام، خاص طور پر غریب اور درمیانے طبقے کے لیے ہیلتھ کارڈ سروسز کے فوری آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی فلاح کا اہم منصوبہ ہے اور متعلقہ محکمے باقی تمام انتظامی اور تکنیکی مراحل جلد مکمل کریں۔
اجلاس میں وزیر صحت سید باذل علی نقوی، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب، وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری پبلک ہیلتھ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کے احکامات کا مقصد یہ ہے کہ ہیلتھ کارڈ سہولت جلد از جلد عوام کے لیے دستیاب ہو اور آزاد کشمیر کے تمام شہریوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم ہوں۔

Related Articles

Back to top button