گورنر خیبرپختونخوا کا ڈی آئی خان میں اوپن پبلک ڈے، دوسرے روز بھی عوامی مسائل کی سماعت

26

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
ڈیرہ اسماعیل خان، 6 جنوری 2026:
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رہائشگاہ کنڈی ماڈل فارم ڈیرہ اسماعیل خان میں آج دوسرے روز بھی اوپن پبلک ڈے کا انعقاد کیا گیا، جہاں گورنر نے شہریوں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل اور شکایات سنیں۔
اوپن پبلک ڈے کے دوران مختلف علاقوں سے آئے شہریوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سماجی، معاشرتی اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق مسائل گورنر کے سامنے رکھے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دو روزہ اوپن پبلک ڈے کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے اور متعلقہ محکموں کو عوامی شکایات کے بروقت ازالے کا پابند بنایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کنڈی ماڈل فارم عوامی رابطے کی علامت ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
شہریوں اور پارٹی کارکنوں نے کنڈی ماڈل فارم کے دروازے عوام کے لیے کھلے رکھنے پر گورنر خیبرپختونخوا کو خراجِ تحسین پیش کیا

Comments are closed.