پاکستان نے افغان طالبان کو بارہا سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات روکنے کا مطالبہ کیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

24

اسلام آباد۔5دسمبر :وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے افغانستان سے متعلق جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سوالات کے جواب میں بتایا کہ پاکستان نے افغان طالبان کو بارہا سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ اور استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں بھی یہی مو ¿قف پیش کیا گیا۔وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان تجارت کے فروغ کا خواہاں ہے اور افغان شہری قانونی سفری دستاویزات کے ذریعے پاکستان آ سکتے ہیں۔ حکومت افغانستان کے ساتھ بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے

Comments are closed.