چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے چترال بار ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات

0 3

:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے چترال بار ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر ساجد اللہ کی قیادت میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملاقات کی۔چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دور دراز علاقوں میں انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کے تحت وہ بونی (چترال) کا دورہ کریں گے۔انہوں نے انصاف کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے میں بینچ اور بار دونوں کے ضروری کردار پر زور دیا اور کہا کہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے بارکا تعاون بنیادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی برادری کے تعاون کے بغیر منصفانہ اور موثر نظام انصاف کا مقصد مکمل طور پر حاصل نہیں ہو سکتا۔ وفد نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں چترال بار ایسوسی ایشن کو درپیش چیلنجز اور بار کے ممبران کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات بارے آگاہ کیا ۔چیف جسٹس نے وفد کو انصاف تک رسائی کے پروگرام کے تحت ان کے تحفظات دور کرنے کے عزم کا یقین دلایا۔

مزید برآں انہوں نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کو ہدایت کی کہ وہ چترال کے لیگل پریکٹیشنرز کے لیے کنٹینیونگ لیگل ایجوکیشن (CLE) کے تحت پروفیشنل ڈویلپمنٹ کورس کے ذریعے تربیتی پروگرام منعقد کرے، جس کا مقصد ان کی قانونی مہارت اور پیشہ ورانہ ترقی کو بڑھانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.