نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ حاجی قاسم رئیسانی کے قتل کی مذمت

0 6

:پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نےٹارگٹ کلنگ میں اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ حاجی قاسم رئیسانی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس واقعے کو بزدلانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے ناسور کو ظاہر کرتا ہے۔

نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے حاجی قاسم رئیسانی کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس ناقابل برداشت صدمے میں صبر اور ہمت عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ اس سانحے کا فوری اور مؤثر جواب دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے، عوام کو تحفظ فراہم کرنے اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے متنبہ کیا کہ تاخیر مزید انسانی جانوں کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.