وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت: ضلع شیرانی کے جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 4 دسمبر 2025: وزیر اعلیٰ بلوچستان، میر سرفراز بگٹی، نے ضلع شیرانی کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں اور بلوچستان حکومت قیمتی قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، لیویز، پولیس فورس، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام دستیاب وسائل، مشینری اور ریسکیو عملہ فوری طور پر بروئے کار لایا جائے تاکہ نقصان کے پھیلاؤ کو ابتدائی مرحلے میں روکا جا سکے۔

مزید برآں، وزیر اعلیٰ نے پی ڈی ایم اے بلوچستان کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے اور ریسکیو آپریشن کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے فوری معاونت فراہم کرے۔

Comments are closed.