وزیر اعلیٰ بلوچستان کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تقرری پر مبارکباد

26

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 کوئٹہ، 4 دسمبر 2025: وزیر اعلیٰ بلوچستان، میر سرفراز بگٹی، نے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ان کی تقرری پر دلی مبارکباد پیش کی اور اسے ملکی دفاع، قومی سلامتی اور خطے میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ نے جنرل عاصم منیر کی دور اندیش، پیشہ ورانہ اور اصولی قیادت کو سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت نے پاکستان کو ایک مضبوط، باوقار اور عالمی سطح پر بااثر اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ابھارنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برسوں میں سیکیورٹی چیلنجز، بیرونی سازشوں اور ہائبرڈ جنگ کے مؤثر جوابات میں پاک افواج کی کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کا وژن نہ صرف عسکری اصلاحات بلکہ قومی وحدت، داخلی استحکام اور یکجہتی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کی قیادت ملک دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی ریاستی ادارے، افواج اور عوام متحد ہو کر دفاع وطن میں ایک صف میں کھڑے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے بلوچستان کی عوام اور حکومت کی طرف سے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور جنرل عاصم منیر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اعادہ کیا اور کہا کہ ملک کا مستقبل مزید محفوظ، روشن اور مستحکم ہوگا۔

Comments are closed.