وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر تیز پیش رفت، محکمہ داخلہ کے تقرر و تبادلے

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لاہور، 03 دسمبر — وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے مختلف جیل خانہ جات میں اہم تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ اقدامات روٹیشن پالیسی کے مطابق عمل میں لائے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق

محمد اظہر جاوید کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

اصغر علی کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ملتان کا چارج سونپا گیا ہے۔

ارشد علی وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں:

شہباز اختر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل، ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ مقرر کیا گیا ہے۔

شہزاد حسین بخاری کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین تعینات کیا گیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ کی ہدایات پر جاری کردہ یہ تمام احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

٭٭٭٭

Comments are closed.