ڈی آئی خان پولیس موبائل بم دھماکے کی شدید مذمت، این ایف سی اجلاس کی تیاری کے لیے مشاورتی اجلاس

26

پشاور/اسلام آباد – وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں شہید ہونے والے اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے قوم کے لیے اپنی جان نچھاور کر کے فخر کا مقام پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی بزدلانہ کارروائی ہے اور دہشت گرد عناصر حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین کی مکمل معاونت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اسی دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت این ایف سی اجلاس کی تیاری کے لیے اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے کے مالی اور آئینی حقوق، خاص طور پر سابق فاٹا کے ضم اضلاع کے مالی انضمام کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بریفنگ کے مطابق ضم اضلاع کے لیے این ایف سی کی مد میں اب تک 1,375 ارب روپے بنتے ہیں، جن میں سے وفاق نے صرف 168 ارب روپے جاری کیے، جبکہ 531.9 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہر فورم پر صوبے کے حقوق کے بھرپور دفاع کا عزم ظاہر کیا اور اس تاخیر کو آئین کے آرٹیکل 160 کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما، مشیر خزانہ اور اعلیٰ صوبائی افسران بھی شریک ہوئے۔

Comments are closed.