شعیب اختر نے علی ظفر کو بائولنگ مقابلے کیلئے چیلنج کردیا

0 29

لاہور:  سابق قومی کرکٹر شعیب اختراور گلوکار و اداکار علی ظفر کے درمیان سوشل میڈیا پر کرکٹ سے متعلق دلچسپ بات چیت ہوئی جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہورسابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے گلوکارو اداکارعلی ظفر سے کہا کہ سنا ہے بڑا کرکٹر ہے تو؟ جس کے جواب میں علی ظفر نے دلچسپ انداز میں کہا کہ سنا ہے بڑی بالنگ کراتے ہیں آپ؟؟شعیب اخترنے علی ظفرکو چیلنج کیا کہ تو ٹائم اور جگہ بتا اور پھر ایک بال بھی چھو کے دکھا جس کے بعد علی ظفر بھی خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ گرانڈ میں انتظارکررہا ہوں، اورمیں بھی ایک بال 172 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے کرائوں گا۔ جس پر شعیب اختر نے کہا کہ پریکٹس کرلے راک اسٹار، جلد ملتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.