شہریوں کیلئے خوشخبری، فری سولر پینل اسکیم کا آغاز
مریم نواز شریف نے پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا، انھوں نے مختلف نمبر بتانے پر فری سولر پینل اسکیم کی خودکار ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔’سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم‘ کہ تحت سال بھر میں (94) ہزار (48)3 سولر سسٹم لگائے جائیں گے، مریم نواز نے فری سولر پینل اسکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے صارفین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سولر پینل انسٹالیش کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کے عوام کو مہنگی بجلی سے بچاتے ہوئے ریلیف دینا چاہتے ہیں،
اس لئے سولر پینل اسکیم ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل اسکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، فزیکل ویری فکیشن کہ بعد مارچ کے آخر میں پنجاب بھر میں سولر سسٹم کی انسٹالیشن شروع ہوگی۔سیکریٹری توانائی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے جولائی کہ آخر تک فری سولر پینل اسکیم کا 1 فیز مکمّل ہو جائے گا، صوبے بھر میں ماہانہ دوسو یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کیلے سولر سسٹم مفت انسٹال کیا جائے گا، فری سولر پینل اسکیم کیلے 8 لاکھ (61) ہزار صارفین نے درخواست دی۔وزیراعلیٰ کو بتایا کہ فری سولر پینل اسکیم کا تمام پراسیس اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کہ ذریعے مکمل کیا ، (0.55) کلو واٹ کہ (47) ہزار (182) اور (1.1) کلوواٹ کے (47) ہزار (301) سسٹم انسٹال کئے جائیں گے،
سو یونٹ ماہانہ اور دو سو یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیاجائے گا۔سیکریٹری توانائی نے بتایا کہ صارفین کہ ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی، فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کیلے ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کیلےصارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔پنجاب میں تقریباً 1 لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے (57) ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا، فری سولرپینل اسکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔
