اہم خبریںپاکستان

پولیو ورکرز کی کاوشیں قوم کے مستقبل کو محفوظ بنا رہی ہیں، عائشہ رضا فاروق

:وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی کاوشیں قوم کے مستقبل کو محفوظ بنا رہی ہیں، سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں 3 تا 9 فروری جاری رہے گی۔ جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز مہم میں خدمات سرانجام دیں گے۔وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اسلام آباد/راولپنڈی کی ہائی رسک یونین کونسلز کا دورہ کیا ۔انہوں نے مہم کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں سے ملاقات کی۔پولیو ٹیموں کے ساتھ ملاقات میں عائشہ رضا فاروق نے ان کی محنت کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button