اراکین اسمبلی کو صو بہ کے امن اومان سے متعلق بریفنگ دینے کو تیار ہوں ،و زیراعلیٰ بلو چستان
:و زیراعلیٰ بلو چستان میر سرفرازبگٹی نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسزپرحملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ، صو بہ کی موجودہ صورتحال انتہائی مخدوش ہے، تمام اراکین اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کو تیار ہوں، ہمیں آئین اور قانون سے ہٹ کر کو ئی بات نہیں کرنی چاہے ،بلوچوں کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ تشدد کا راستہ ترک کرنا ہے ،،پڑھے لکھے نوجوانوں کوخودکش بمبار بنا یاجا رہا ہے پاکستان ایک حقیقت ہے اس کو تسلیم کرنا ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پیر کے روز بلوچستان اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا ،وزیراعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صو بہ کو جو بھی حقوق ملےوہ پارلیمان سے ہی ملے ہیں ایک منظم منصو بہ کے تحت صو بہ کے امن کو نقصان پہنچایاجا رہا ہے ،میری سیاست پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے سب کو ملک کے مستقبل کے لئے سوچنا ہو گا ،اپوزیشن اور اراکین اسمبلی کو صو بہ کے امن اومان سے متعلق بریفنگ دینے کو تیار ہوں انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار کہا ہے اگر کو ئی مذاکرت کرنا چاہتا ہے توہم تیار ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ اسلحہ کے زور پر کسی کو اپنا نظریہ مسلط کرنے نہیں دینگے۔