پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی چین کی حکومت اور عوام کو نئے قمری سال کی مبارکباد
:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے چین کی حکومت اور عوام کو نئے قمری سال کی مبارکباد دی ہے۔
پی آئی اے کی طرف سے چینی قمری سال 2025 کے موقع پر ایک تہنیتی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے ۔ پی آئی اے نے اس موقع پر فضائی مسافروں کے لئے خصوصی طور پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے ۔