بھارت نے انگلینڈ کو آخری ٹی 20 میچ میں 150 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی

0 6

:بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں 150 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی ۔ آل راؤنڈر ابھیشیک شرما نے 13 چھکوں کی مدد سے 135 رنز اور 2 وکٹیں حاصل کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اتوار کے روز وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے ۔ ابھیشیک شرما نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 54 گیندوں پر 135 رنز بنائے جس میں 13 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے ۔ بریڈن کریز نے تین اور مارک ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

انگلش ٹیم بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 10.3 اوورز میں 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ فل سالٹ 55 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ محمد شامی نے تین جبکہ ابھیشیک شرما ، شیوم ڈوبے اور ورن چکرورتی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ ابھیشیک شرما کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.