وزیر اعظم شہباز شریف کی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد،ڈپٹی سپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار

0 5

:وزیر اعظم محمد شہباز شریف اتوار کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ پر گئے اور سپیکر سے ملاقات کی ۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیراعظم نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، اراکین قومی اسمبلی سیدخورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دیگر اراکین قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.