آئین کے آرٹیکل 200 کے مطابق صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے ، اس واضح آئینی شق کو ترجیح دیں یا کسی خط کو؟ سینیٹر عرفان صدیقی

0 7

:سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے مطابق صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے ، اس واضح آئینی شق کو ترجیح دی جائے یا کسی خط کو؟ ۔

اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنی پوسٹ میں سینیٹر عرفان صدیقی نے استفسار کیا کہ کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں جو کہتا ہے کہ “صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے متعلقہ جج کی مرضی نیز چیف جسٹس آف پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت ضروری ہے ،انہوں نے سوال کیا کہ اس واضح آئینی شق کو ترجیح دیں یا کسی خط کو؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.