بھارت نے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
بھارت نے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا ۔ بھارت ویمن انڈر 19 نے فیصلہ کن معرکے جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔ فاتح ٹیم نے 83 رنز کا ہدف باآسانی بارہویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
گونگدی ترشا کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا ۔ گزشتہ روز کوالالمپور میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں جنوبی افریقہ ویمن انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا ۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنائے ۔
میکا وین ورسٹ 23 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ گونگدی ترشا نے تین جبکہ ویاشنوی شرما ، پارونیکا اور ایوشی شکلا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔
جواب میں بھارت ویمن انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف 11.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ گونگدی ترشا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 44 رنز بنائے ۔ انہیں میچ اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔