سوراب پولیس کی بروقت کارروائی، سوراب چشمہ پر موبائل چھیننے والا ملزم گرفتار

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 سوراب — سوراب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سوراب چشمہ پر پکنک منانے والے شہریوں سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھیننے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری طور پر آپریشن شروع کیا اور مختصر وقت میں ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی سوراب اختر محمد اچکزئی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سوراب عبدالغفور اورکزئی اور ایس ایچ او سوراب سٹی سرور مہتاب محمد حسنی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے سوراب چشمہ کے مقام پر پکنک منانے والوں کو دھمکا کر ان سے موبائل فون چھینے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل اور مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed.