ڈپٹی کمشنر اُستامحمد نے خریف 2025 کی گِرداوری کے سلسلے میں تفصیلی فیلڈ وزٹ کیا

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اُستامحمد — ڈپٹی کمشنر اُستامحمد محمد رمضان پلال نے خریف 2025 کی گِرداوری کے سلسلے میں پٹوار سرکل مہراب پور اور شاہلیانی کے مختلف دیہات کا تفصیلی دورہ کیا۔

مہراب پور میں انہوں نے دیھ گھڑی میر محمد، دیھ جھُلو اور دیھ سیر جبکہ شاہلیانی میں دیھ شاہلیانی، دیھ شاہ وسایو، دیھ کنڈی اور دیھ جنگ دوست کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر قانونگو گامن خان اور نائب تحصیلدار اُستامحمد خدا بخش جمالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے زمینوں کی صورتحال، زیرِ کاشت رقبے اور رجسٹرڈ ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ خریف 2025 کی گِرداوری کی درست اور شفاف پڑتال زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ اور عشر کی منصفانہ وصولی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام پٹوار حلقوں کا ریکارڈ بروقت درست اور مکمل کیا جائے تاکہ ریونیو معاملات میں شفافیت برقرار رہے۔ انتظامیہ نے عوامی سہولت، ریکارڈ کی درستگی اور ریونیو نظام کی بہتری کے لیے فیلڈ وزٹس کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Comments are closed.