چمن بارڈر کی بندش 52ویں روز میں داخل، اربوں کا نقصان

27

چمن— پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن بارڈر کی بندش 52ویں روز میں داخل ہوگئی، جس سے دوطرفہ تجارت مکمل معطل ہے۔

سبزی اور میوہ جات خراب ہونے سے تاجروں اور کاشتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس نے فوری طور پر تجارت کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب افغان مہاجرین کی وطن واپسی بدستور جاری ہے۔

Comments are closed.