بورےوالا: ٹریفک پولیس کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر شہری برہم

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
بورےوالا میں قانون کے نام پر بد اخلاقی اور بدزبانی ٹریفک پولیس کا معمول بن گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہیر عثمان نے سڑکوں کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتے ہوئے، قانون پر پورا اترنے والے شہریوں کا گزرنا بھی مشکل کر دیا ہے۔

واقعے کے دوران، ایک سب انسپکٹر نے مقامی صحافی سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، جبکہ درجنوں افراد ان کی موجودگی میں مخالف سمت میں ڈرائیونگ کر رہے تھے۔ موبائل چھیننے کے دوران صحافی کو غلیظ گالیاں دی گئیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ کسی بھی تربیت یا نوکری کا حصہ نہیں ہو سکتا، مگر اب شہریوں پر اپنی وردی کا رعب ڈالنا معمول بن چکا ہے۔

مزید برآں، درد سے کراہتی خاتون کو لیبر پین کے باعث اسپتال لے جایا جا رہا تھا، اس وقت ٹریفک پولیس نے سرعام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چھوڑ دیا اور قانون نافذ کرنے کی بجائے اپنی مرضی کے افراد کو روک کر غیر مناسب کارروائی شروع کر دی۔

شہریوں اور مقامی صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے جو بدزبانی، بد اخلاقی کرتے ہیں اور وردی کا غلط استعمال کر کے اپنے ذاتی مفادات پورے کرتے ہیں۔

Comments are closed.