کوئٹہ 30 جولائی:۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے کنٹری منیجر آر ڈی ایم سی ضرار جمالی اور نائب صدر آر ڈی ایم سی جیمز فرگوسن نے یہاں بدھ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، باہمی ترقی میں ممکنہ تعاون اور اسٹریٹجک اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے کا عزم کیا، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریکوڈک پروجیکٹ، بلوچستان کے لوگوں کی معیار زندگی بہتر کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ اس سے وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی و علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری ہوگی۔ یہ منصوبہ بلوچستان کی معیشت کو مضبوط بنا دے گا، جہاں مقامی لوگوں کو بہتر تعلیم، صحت کی سہولیات اور صاف پانی کی فراہمی جیسے سماجی فوائد بھی ملیں گے۔
Related Articles
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہر اللہ بادینی سے کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر خلیل احمد کی سربراہی میں دیگر عہدیداران اور نمائندہ وفد نےان کے دفتر میں ملاقات کی
July 28, 2025
Check Also
Close
-
سعودی عرب کے شہر جدہ میں میزائل اور ڈرون حملہMarch 26, 2022



