شوبز

خدیجہ شاہ کے والد اور شوہر کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں، حکومت

حکومت نے عدالت میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے والد اور شوہر کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں۔

 سابق وزیر خزانہ سید سلمان علی شاہ اور ان کی فیملی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائی کورٹ نے سید سیلمان شاہ، ان کے بھائی اور داماد پر مقدمہ درج نہ ہونے کے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

جسٹس انوارالحق پنوں نے سابق وزیر سید سیلمان شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بیان دیا کہ درخواست گزار سلمان شاہ ، ان کے بھائی اور داماد کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button