اہم خبریںبین الاقوامی
’ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی آنکھوں میں بار بار آنسو آرہے تھے اور بار بار کہہ رہی تھی کہ ۔ ۔ ۔‘ سینیٹر مشتاق غنی نے دردناک انکشاف کردیا

نیویارک امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ان کی بہن فوزیہ صدیقی کی دوسری ملاقات ہوئی ہے۔سینیٹر مشتاق احمدکے مطابق عافیہ سےگفتگو مکمل ریکارڈ ہو رہی تھی، عافیہ صدیقی کی صحت کمزور اور بار بار آنکھوں میں آنسو آتے رہے، عافیہ صدیقی کے سامنے کے اوپر کے 4 دانت ٹوٹے ہوئے تھے۔
امریکہ میں موجود جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمدکہتے ہیں کہ عافیہ صدیقی سے 3گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، عافیہ صدیقی آف وائٹ اسکارف اور خاکی لباس پہنے ہوئے تھیں۔انہوں نے بتایا کہ عافیہ صدیقی بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سےنکالو، ملاقات کے اختتام پر عافیہ کو زنجیروں میں لے جایا گیا۔
سینیٹر مشتاق احمد کا مزید کہنا ہےکہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے



