Browsing Category
اہم خبریں
اہم خبریں
ہانگ کانگ: کانسرٹ کے دوران بڑی اسکرین گرنے سے 2 ڈانسر زخمی
ہانگ کانگ میں کانسرٹ کے دوران قد آور اسکرین اسٹیج پر گرنے سے 2 ڈانسر زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ جمعرات کو رات گئے پیش آیا، کانسرٹ میں ہزاروں افراد شریک تھے جبکہ اسٹیج پر بھی درجنوں فنکار موجود تھے، واقعے کے بعد کانسرٹ کو روک دیا گیا…
سپریم کورٹ میں ججز تقرری؛ چیف جسٹس کے نامزد کردہ نام کثرت رائے سے مسترد
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں چیف جسٹس کے نامزد کردہ تمام نام کثرت رائے مسترد کردیے گئے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں کسی بھی جج کو سپریم کورٹ لانے کی…
مسرور بیس پر بارش کا 55 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کراچی: کراچی میں مون سون بارشوں کے دوران مسرور بیس پر جولائی میں بارش کا 55 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ جولائی میں مسرور بیس پر اب تک 585 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے، 1967میں پی اے ایف مسرور پر 506 ملی میٹر…
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور
لاہور: پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد اور نئے اسپیکر کے انتخاب قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس چیئرمین نواب زادہ وسیم خان بادوزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں حکومتی رکن اسمبلی…
گاڑیوں، موبائل فونز اور ہوم اپلائنسز کے سوا متعدد اشیا کی درآمد پر پابندی ختم
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے جوتوں، کاسمیٹکس، میک اپ کے سامان، کنفیکشنری، کراکری، فرنیچر، فش اینڈ فروزن فوڈ، فروٹ اور ڈرائی فروٹ سمیت تین درجن کے لگ بھگ اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔…
بجلی کی قیمت میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
اسلام آباد: نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں 9 روپے 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ سی پی پی…
راجھستان میں بھارتی لڑاکا طیارہ مگ 21 حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ ہلاک
نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران راجھستان میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے باعث طیارے میں سوار دونوں تمام پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ مگ 21 راجھستان کے ضلع برمیر میں…
جنگ زدہ یوکرین میں صدر اور خاتون اوّل کو میگزین کیلئے فوٹوشوٹ کرانا مہنگا پڑ گیا
کیو: امریکی میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کروانے پر جنگ زدہ ملک یوکرین کے صدر اور خاتون اوّل تنقید کی زد میں آگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ان کی 44 سالہ اہلیہ اولینا ریلنسکا نے امریکی میگزین ووگ کو خصوصی…
تہران میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق متعدد لاپتہ
تہران: ایرانی دارالحکومت کے مغرب میں واقع گاؤں میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا نے ایران کے سرکاری ٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت تہران کے قریب گاؤں میں سیلاب اور…
شمالی کوریا نے امریکا کو جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیدی
پیانگ یانک: شمالی کوریا کی جانب سے امریکا یا جنوبی کوریا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ فوجی تنازع کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن نے سابق فوجیوں کی…
